تحریک انصاف کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری

اسلام آباد(روزنامہ قوم انٹرنیشنل)تحریک انصاف کے سابق ایم این اے حیدر علی اور سابق ایم پی اے جاوید اختر نے پارٹی سے راہیں جدا کرلیں۔9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد سے اب تک تحریک انصاف کے بیشتر رہنما اور کارکنان پارٹی سے راہیں جدا کرچکے ہیں،

گزشتہ روز بھی پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین فواد چوہدری نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا تھا جب کہ جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی اسد عمر نے تمام عہدوں سے استعفی دے دیا تھا۔اسلام آباد میں تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ایم این اے ڈاکٹر حیدرعلی نے بھی پارٹی کو خیرباد کہتے ہوئے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے

۔پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر حیدرعلی کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور کہا کہ ہماری جماعت نے ہمیشہ ورکرز اور لیڈرز کی عزت کی ہے، جب بھی مشکل وقت آیا کارکنان اور لیڈر ساتھ رہے، اسلام آبادکاسیاسی موسم بہت گرم ہے، عمران خان جلد امریکا میں سیاسی پناہ لیں گے۔تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے اور سابق مشیر وزیراعلی پنجاب جاوید اختر انصاری نے بھی اپنی پارٹی کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید انصاری کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعے کی بھرپور مذمت کرتیہیں، ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔جاوید اختر انصاری نے کہا کہ تحریک انصاف کا 2 بار رکن رہ چکا ہوں اور اب بھی مجھے میرے حلقے سے عمران خان نے ٹکٹ دیا ہے، لیکن میں پارٹی ٹکٹ واپس کرتا ہوں، ہم پر کوئی دباو نہیں ہے، سیاسی مستقبل کافیصلہ دوستوں کی مشاورت سے کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں