اسلام آباد (روزنامہ قوم انٹرنیشنل ) غوری ٹاون میں شہریوں کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت انسداد ڈینگی اور صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا
شہری انتظامیہ کی غفلت پر شکوہ کرتے دکھائی دیے اورکہاکہ گزشتہ سال بھی ڈینگی وبا سے کئی افراد لقمہ اجل بنے لیکن انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہورہی اس بارڈینگی کو پنپنے نہیں دیا جائے گا،
غوری ٹاون کے تاجروں نے گرین اسپائر کے تعاون سے اپنی مدد آپ کے تحت پیشگی اقدامات کر لیے۔۔۔غوری ٹاون میں گرین اسپائرز کے تعاون سے انسداد ڈینگی اور صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ تمام فیزز میں سپرے کےساتھ گلیوں کو صاف کیا جانے لگا ۔۔
۔شہری انتظامیہ کی جانب سے صفائی کے اقدامات نہ کرنے پر نالاں ہیں ۔۔۔غوری ٹاون میں ڈینگی اور صفائی مہم ایک ہفتہ تک جاری رہے گی،
گرین اسپائرز کے رضا کار گھر گھر جا کر سپرے اور صفائی کریں گے۔۔۔گزشتہ سال غوری ٹاون میں ڈینگی وبا سے سینکڑوں شہری متاثر ہوئے تھے اور کئی افراد لقمہ اجل بھی بنے تھے







