وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا بلڈ پریشر ہائی،ڈاکٹرزآرام کا مشورہ

اسلام آباد(روزنامہ قوم انٹرنیشنل)وفاقی وزیرداخلہ راناثناء اللہ کو ناسازی طبیعت کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ہائی بلڈ پریشر کے باعث ایف آئی سی منتقل کیا گیا تھا، وزیر داخلہ4 گھنٹے داخل رہنے کے بعد گھر منتقل ہوئے۔اسپتال حکام کے مطابق ہارٹ اٹیک جانچنے کے لیے کیا گیا ڈراپ آئی ٹیسٹ مثبت آیا، رانا ثناء اللہ کا بلڈ پریشر 160/120 تھا، اب طبیعت بہتر ہے۔ ڈاکٹرز نے رانا ثناء اللہ کو کچھ دن آرام کو مشورہ دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں