اینٹی کرپشن پنجاب کا قائم مینشن ہاوسنگ سوسائٹی کے خلاف کارروائی کا آغاز

اسلام آباد(روزنامہ قوم انٹرنیشنل) اینٹی کرپشن پنجاب نے قائم مینشن ہاؤسنگ سوسائٹی اڈیالہ راولپنڈی کے خلاف شہریوں کے ساتھ دھوکہ دہی، فائلز فروخت کرنے پر کارروائی شروع کر دی۔

مذکورہ سوسائٹی مالکان بغیر این او سی اور ڈیولپمنٹ کے پلاٹوں کی بکنگ کر کے سادہ لوح عوام کو جمع پونجی سے محروم کر رہے ہیں جس پر اینٹی کرپشن پنجاب نے ار ڈی اے کے متعلقہ افسران کو تمام ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قائم مینشن ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین نے اپنی جمع پونجی واپس کرنے کےلیے مختلف اداروں کو خط اور کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کےلیے کمیثی بنالی تاکہ سوسائٹی کے خلاف سخت ایکشن کیا جا سکے اور ذمہ داران کو قرار واقعی سزا ملے۔۔

راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے مذکورہ قائم مینشن ہاوسنگ سواسائٹی کی قانونی حیثیت کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ سوسائٹی رجسٹرڈ نہیں ہے اور منظوری کے بغیر پلاٹوں کی بکنگ کرنے پر انہیں جرمانہ بھی کیا جا چکا ہے راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے افسران کا کہنا ہے کہ ہم نے متعدد بار عوام کی آگاہی کےلیے غیر منظور شدہ ہاوسنگ سو سائٹیز کے متعلق اخبارات میں اشتہار دے چکے ہیں،

یاد رہے کہ قائم مینشن ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین اپنی رقوم واپس کرنے کے لیے سوسائٹی انتظامیہ کو درخواستیں دے چکے ہیں مگر مالکان رقوم واپس کرنے کی بجائے ٹال مٹول اور این او سی ملنے کے بہانے کر کے رقم ہڑپ کرنے کے درپے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں