جامعہ علوم الاسلامیہ البنوریہ مورگاہ کےمہتمم مفتی سراج الحق انتقال کرگئے

راولپنڈی(روزنامہ قوم انٹرنیشنل) جامع مسجد رحمانیہ آفیسرز کالونی مورگاہ کے خطیب اور جامعہ علوم الاسلامیہ البنوریہ مورگاہ راولپنڈی کے مہتمم استاد محترم مولانا مفتی سراج الحق درانی صاحب مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے،نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت ،آہوں اور سسکیوں کیساتھ مرحوم کو سپردخاک کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ علوم الاسلامیہ البنوریہ مورگاہ کےمہتمم ومعروف عالم دین مفتی سراج الحق اچانک دنیا فانی سے رخصت ہو گئے جس کے باعث علاقے کی فضاء سوگوار ہوگئی ۔ مفتی سراج الحق کی نماز جنازہ بروز جمعتہ المبارک شام 4 بجے اے آر ایل مورگاہ کے گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ ان کے بیٹے مولانا انعام درانی نے پڑھائی ۔ نماز جنازہ میںمقامی علما کرام کیساتھ ساتھ دور دراز سے آنے والے سینکڑوں علما نے شرکت کی

،مولانا پیر حافظ اقبال قریشی،چوہدری آصف ایڈووکیٹ ، حافظ قاری افضل ، ملک سعید الرحمن اعوان،(سابقہ سینئیر ٹیچر گورنمنٹ ایلیٹ ہائی ، ملک شکیل الرحمن اعوان روزنامہ سب نیوز اسلام آباد، چوہدری قمر، راجہ جبران سمیت ہزاروں کی تعداد میں مورگاہ اور دور دراز سے لوگوں کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

نمازہ جنازہ کے بعد مرحوم مفتی سراجالحق کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا ۔ مرحوم بہت ہی نفیس اور خوش اخلاق طبیعت کے مالک تھےان کی دینی تعلیمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ۔مرحوم مولانا انعام لحق درانی کے والد محترم تھے ۔نماز جنازہ میں مرحوم کی بخشش کی دعا کی گئی کہ اللہ پاک مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں جگہ دے ،تمام سوگواران کو صبر دے۔ آمین

اپنا تبصرہ بھیجیں