اسلام آباد(روزنامہ قوم انٹرنیشنل) الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے لیے پولنگ اسکیم ڈرافٹ تیار کرلیا۔ملک بھر میں 93 ہزار 371 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے
، پنجاب میں 49 ہزار 871 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے جن میں 14 ہزار 960 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس، 9 ہزار 974 پولنگ سٹیشنز حساس قرار دیے گئے ہیں،خیبرپختونخوا میں 15 ہزار 708 پولنگ سٹیشن قائم کیے جائیں گے۔4 ہزار 296 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس، 6 ہزار 549 پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دیے گئے ہیں
، سندھ میں 19 ہزار 348 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے،4 ہزار 823 پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔بلوچستان میں 5 ہزار 15 پولنگ سٹیشنز قائم کیے جائیں گے، 2 ہزار 83 پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے، اسلام آباد میں ایک ہزار 41 پولنگ سٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔







