بڑی عید پر ریلوے صارفین کو ٹکٹوں پر بڑا ریلیف دیدیاگیا

لاہور (روزنامہ قوم انٹرنیشنل)بڑی عید کے موقع پر پاکستان ریلوے نے عوام کو بڑا ریلیف دیدیا۔ریلوے نے عیدالضحی کے موقع پر ٹکٹوں کی قیمتوں میں تینتیس فیصد کمی کردی۔

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ رعایت کا اطلاق تمام مسافر ٹرینوں پرہوگا۔اس سے قبل پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے عیدالاضحیٰ پر اندرون ملک پروازوں کے ٹکٹس میں رعایت کا اعلان کیا تھا۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر اندرون ملک پروازوں پر رعایت کا اعلان کیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی اندرون ملک پروازوں کے ٹکٹس پر عید کی چھٹیوں میں مسافروں کو 10 فیصد رعایت حاصل ہوگی،

یہ رعایت 30 جون اور یکم جولائی کو نافذ العمل ہوگی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافر رعایتی ٹکٹ فوری طور پر جاری کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں عید الاضحیٰ 29 جولائی کو منائی جائے گی، ملک بھر میں 29 جون سے یکم جولائی تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں