اسلام آباد (روزنامہ قوم انٹرنیشنل)مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز اہلخانہ کے ساتھ دبئی پہنچ گئیں۔مریم نواز بغیر پروٹوکول کے لاہور ایئرپورٹ سے دبئی روانہ ہوئی تھیں۔
مریم نواز نے وی وی آئی پی پروٹوکول اور اسٹیٹ لاؤنج استعمال نہیں کیا تھا اور اس موقع پر لاہور ایئرپورٹ پر ان کے ساتھ مسافروں نے تصاویر اور سیلفیاں لیں۔لاہور ایئرپورٹ پر مریم نواز عام مسافروں والے لاؤنج میں کرسیوں پر بیٹھی تھیں۔اس حوالے سے مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز شریف نجی دورے پر دبئی گئی ہیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پارٹی قائد نواز شریف پہلے ہی دبئی پہنچ چکے ہیں اور فیملی کے دیگر ارکان بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ذرائع کے مطابق مریم نواز اپنے والد سمیت خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ عید بیرون ملک ہی منائیں گی
۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق بھی حکمت عملی طے کی جائے گی اور مستقبل میں مریم نواز کے سیاست میں کردارکو مزید ٹھوس بنانے کے لئے بھی مشاورت کی جائے گی ۔







