پنجاب: دومختلف ٹریفک حادثات میں9افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

بھلوال(روزنامہ قوم انٹرنیشنل) پنجاب کے شہر بھلوال میں مسافر وین میں اچانک آگ لگنے سے7 افرادجبکہ پاکپتن میں ٹریفک حادثے میں دوخواتین جاں بحق ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر بھلوال میں مسافرگاڑی میں سلنڈر کے دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجےمیں پانچ افراد موقع پرہی جاں بحق اور دس سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔مسافر وین میں اچانک آتشزدگی کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔جہاں پر دوافراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔وین کو جلتا دیکھ کر قریبی آبادی کے لوگ فوری طور پر جمع ہوگئے اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔پولیس اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچیں،

لاشوں اور زخمیوں کو اٹھایا گیا۔ادھرپنجاب کے ضلع پاکپتن میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق قبولہ روڈ پر افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں ٹرک موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سواروں پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں