پشاور: خودکش دھماکہ، 8 افراد زخمی

پشاور(روزنامہ قوم انٹرنیشنل) پشاور کے علاقے حیات آباد میں حساس ادارے کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکے میں 8 افراد زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ ایف سی کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی، ایمبولینسز اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔

ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ ابتک 8 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو سیل کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں