راجہ سفیر کی پیپلزپارٹی میں شمولیت ،ضلع جہلم کی سیاست میں بڑی ہلچل مچ گئی

جہلم(روزنامہ قوم انٹرنیشنل)راجہ سفیراکبرامیدوار برائےMNAحلقہ(NA-60)کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کےبعد پاکستان پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہوگیا

پنڈدادنخان حلقہ این۔اے61 سے پیر حمزہ کرمانی اور پی پی 27 سے نذرحسین گوندل کی پوزیشن حلقہ میں مضبوط ہونےکےساتھ ساتھ جہلم کے دوسرے حلقہ این۔اے60 میں راجہ سفیراکبرکی شمولیت کےبعد پاکستان پیپلز پارٹی مضبوط پوزیشن میں آنا شروع ہوچکی ہے۔

راجہ سفیراکبر جنہوں نے گزشتہ چند روز قبل پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیارکی ہے۔راجہ سفیراکبر کی شمولیت کے بعد جہلم کی سیاست میں کافی تبدیلیاں آناشروع ہوچکی ہیں۔راجہ سفیراکبر بطورایم۔این۔اے کا الیکشن لڑیں گے۔

راجہ سفیراکبر کی قیادت میں مختلف دھڑے آئے روز پی۔ٹی۔آئی اور مسلم لیگ ن کو خیرآباد کرکے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیارکررہےہیں۔

گزشتہ چنددنوں میں مخلتف دھڑوں نے راجہ سفیراکبر کے ڈیرے پہ پاکستان پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کی اور راجہ سفیراکبر کی طرف سے پیپلزپارٹئ میں شمولیت اختیارکرنےوالوں کو خوش آمدید کیاگیااور اپنے کارکنوں ،جیالوں کے شانہ بشانہ کھڑےہونےکی یقین دہانی کروائی۔

ذرائع کا کہنا ہےآئندہ چند دنوں میں مزید دھڑوں سمیت چیئرمینزاورکونسلرز کی بھی باقاعدہ شمولیت ہوگی۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں