اسلام آباد(روزنامہ قوم انٹرنیشنل)قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات میں پولیس نے قصور وار قرار دیدیا ہے، عدالت سے سزا کی صورت میں وہ آرٹیکل 62 اور 63 کے مرتکب ہوں گے اور نااہل بھی ہوسکتے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ سانحہ 9 مئی میں جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ اور تنصیبات پر حملوں سے سابق وزیراعظم کا سیاسی مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔قانونی ماہرین کے مطابق ان مقدمات میں ضابطہ فوجداری کے تحت عمر قید یا 10 سال قید اور جرمانہ بھی ہوسکتا ہے، سزا ہونے کی صورت میں چیئرمین پی ٹی آئی آرٹیکل 62، 63 کے مرتکب ہوں گے،
، سزا کی صورت میں نااہل بھی قرار دیا جاسکتا ہے۔قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ فوجداری مقدمات میں ملزم جائے وقوعہ پر نہ بھی ہو تو مشورے میں سزا ہوسکتی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف صرف لاہور میں سنگیں الزامات کے تحت 9 مقدمات درج ہیں، گرفتاری سے بچنے کیلئے ملزم نے عبوری ضمانتیں کرارکھی ہیں۔







