اسلام آباد (روزنامہ قوم انٹرنیشنل) قومی اسمبلی کا مشترکہ اجلاس آج دن ساڑھے 12 بجے ہوگا، اجلاس کا 17 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔
قومی اسمبلی میں الیکشن ایکٹ 2017ء میں ترامیم کیلئے الیکشن ترمیمی بل 2023ء منظور کیا جائے گا، پاکستان سے اخراج (انضباط) ترمیمی بل 2023ء رضا ربانی پیش کریں گے۔
والدین اور بزرگ شہریوں کی دیکھ بھال اور فلاح و بہبود، ان کی خوشحالی، وقار کا بل بھی پارلیمنٹ کے ایجنڈے کا حصہ ہے، سینیٹر عبدالکریم بجار سول سرونٹس ترمیمی بل 2023ء قانون سازی کیلئے پیش کریں گے۔
بین الاقوامی ادارہ برائے ٹیکنالوجی، کلچر و علوم صحت کے قیام کا بل 2023ء بھی ایجنڈا پر موجود ہے، مجموعہ ضابطہ دیوانی 1908ء میں جاوید حسنین ترمیم پیش کریں گے۔
علاوہ ازیں انسداد نشہ آور اشیا ترمیمی بل 2023ء بھی ایجنڈا پر موجود ہے۔







