گلوبل ٹی 20 کینیڈا میں سرے جیگوار اور مانٹریال ٹائیگرز کامیاب

برامپٹن(روزنامہ قوم انٹرنیشنل) گلوبل ٹی 20 کینیڈا کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ دن کا پہلا میچ گیلی آؤٹ فیلڈ کے سبب تاخیر سے شروع ہونے کے بعد 18 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔ سرے جیگوارز نے کپتان افتخار احمد اور آل راؤنڈر میتھیو فورڈ کی شاندار کارکردگی کی بدولت ٹورنٹو نیشنلز کو 20 رنز سے شکست دیدی ۔ دن کے دوسرے میچ میں مانٹریال ٹائیگرز نے وینکوور نائٹس کو 6 وکٹوں سے شکست دی اور 11 گیندیں باقی رہتے ہوئے ناقابل شکست فتح سے ہمکنار کیا۔ ٹورنٹو نیشنلز نے ٹاس جیت کر سرے جیگوارز کو بیٹنگ کا کہا جس نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔جواب میں میتھیو فورڈ خطرناک اسپیل کی وجہ سے نیشنلز نے اپنی اننگز کا آغاز سست روی سے کیا۔ پاور پلے کے اختتام پر وہ 30/3 پر غیر یقینی صورتحال سے دوچار تھے آخری چند اوورز میں جے جے سمٹ (23) اور زخمی شاہد آفریدی (23) مسلسل بڑھتے رن ریٹ مقابلہ کررہے تھے تاہم وکٹیں گرتی رہیں اور نیشنلز نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے اور یہ میچ ہارگئی۔ دن کے دوسرے میچ میں وینکوور نائٹس کو مانٹریال ٹائیگرز نے بیٹنگ کے لیے میدان میں اتارا۔ اوپنرریان پٹھان (6) بریتھ ویٹ کے ہاتھوں جلد آؤٹ ہو گئے لیکن فخر زمان (73) نے نائٹس کو مستحکم آغاز دلایا۔ پاور پلے کے اختتام پر نائٹس کا اسکور 49/1 تھا۔ عباس آفریدی اور کلیم ثنا نے دو کفایتی اوورز کراکر نائٹس 149/4 تک محدود کردیا ۔ میچ کی دوسری اننگز میں کرس لین (0) آؤٹ ہوئے جبکہ محمد وسیم (1) دوسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے ۔ شکیب الحسن نے کچھ مزاحمت کی لیکن وہ تیسرے اوور میں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ پاور پلے کے اختتام پر ٹائیگرز کا اسکور 48/3 تھا۔ شیرفین ردرفورڈ (84 ناٹ آؤٹ ) نے 21/3 پر کامیابی حاصل کی جبکہ دیپیندر سنگھ ایری (21 ناٹ آوٹ ) نے مزاحمت جاری رکھتے ہوئے 83 رنز کی اہم شراکت قائم کی اور مونٹریال ٹائیگرز کا اسکور 153 پر پہنچا کر اسے آرام سے فتح دلادی

اپنا تبصرہ بھیجیں