بارشوں کا سلسلہ آئندہ ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد(روزنامہ قوم انٹرنیشنل) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا اسپیل آئندہ ہفتے جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کے پیش نظرتمام ترملحقہ اداروں کو الرٹ جاری کردیا گیا۔

بدھ کو رات گئے تک وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور لاہورسمیت ملک کے مختلف حصوں بارش جاری رہی ،مسلسل بارشوں کی وجہ سے موسم خوشگوار ہو گیا گرمی کی شدت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

دوسری جانب کراچی میں ایک بارپھربارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ٹاور،اولڈ سٹی ایریا اور آئی آئی چندریگر روڈ کے اطراف ہلکی بارش ہوئی۔شارع فیصل ،میٹروپول ،لکی اسٹارسمیت طراف میں بھی ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں