افسران کے لیے نئی گاڑیوں کے نوٹیفکیشن کے خلاف فریقین کو نوٹس جاری

لاہور(روزنامہ قوم انٹرنیشنل) پنجاب حکومت کی افسران کونئی گاڑیاں دینے کے نوٹیفکیشن کیخلاف دائردرخواست پر لاہورہائیکورٹ نے نگران حکومت پنجاب سمیت دیگرکو نوٹس جاری کردیا

۔پنجاب حکومت کی افسران کونئی گاڑیاں دینے کے نوٹیفکیشن کے خلاف دائردرخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔عدالت نے نگران حکومت پنجاب سمیت دیگرکونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔عدالت نے درخواست کواسی نوعیت کی دوسری درخواست کے ساتھ یکجا کرکے لگانے کی ہدایت کردی۔

پنجاب حکومت کے وکیل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پراعتراض کردیا۔درخواست میں نگران پنجاب حکومت سمیت دیگرکوفریق بنایاگیا۔درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ عوامی پیسہ عوام کی فلاح وبہبود پراستعمال کیا جائے،معیشت مستحکم ہونے کے بعد ایسی مراعات دی جائیں،نگران حکومت کےپاس عوامی مینڈیٹ نہیں وہ پبلک فنڈزکواستعمال نہیں کرسکتی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت افسران کے لیے نئی گاڑیوں کی خریداری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں