ڈالرکی قیمت میں بڑی کمی ،سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

کراچی(روزنامہ قوم انٹرنیشنل) گزشتہ روز کی طرح آج بھی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹربینک میں ڈالر 1.28 روپے کمی کے بعد 285 روپے 75 پیسے پر آگیا ۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 4 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے اور 100 انڈیکس 200 پوائنٹس اضافے کے بعد 46 ہزار 900 ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں