خالد خورشید پارٹی صدارت کے لئے تاحیات نا اہل قرار

گلگت (کیپیٹل رپورٹ) الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خان کو پارٹی صدارت کے لیے تاحیات نا اہل قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کی پارٹی صدارت کا فیصلہ سنادیا ہے،

چیف الیکشن کمشنر جی بی نے اپنے فیصلے میں خالد خورشید کو پارٹی صدارت کے لیے تاحیات نااہل قرار دے دیا ہے، جس کے نتیجے میں سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان الیکشن بھی نہیں لڑسکیں گے۔

بتایا جارہا ہے کہ گلگت بلتستان کی چیف کورٹ وزیر اعلیٰ خالد خورشید خان کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دے چکی ہے،

جسٹس ملک عنایت الرحمٰن، جسٹس جوہر علی اور جسٹس محمد مشتاق پر مشتمل تین رکنی بینچ نے وزیر اعلیٰ کے خلاف نااہلی کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا،

پیپلز پارٹی کے رکن گلگت بلتستان اسمبلی غلام شہزاد آغا نے وزیر اعلیٰ خالد خورشید خان کی قانون کی ڈگری چیلنج کرتے ہوئے آئین پاکستان کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ان کی نااہلی کا مطالبہ کیا،

جس کے لیے درخواست گزار نے اپنے وکیل امجد حسین کے ذریعے مؤقف اپنایا کہ وزیر اعلیٰ کی جمع کرائی گئی ڈگری کی لندن یونیورسٹی سے تصدیق نہیں ہوئی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اسے جعلی قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں