ایف بی آر کا ریٹیلرز سے ٹیکس لینے کیلئے اسکیم لانے کا فیصلہ

اسلام آباد (کیپیٹل رپورٹ) فیڈرل بیورو آف ریونیونے الیکشن سے قبل تاجروں کیلئے ریٹیلر اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے تاجروں کی رجسٹریشن کیلئے تاجردوست موبائل ایپ تیارکرلی ہے

جس کے تحت ٹیکس نیٹ سے باہر تاجروں کو دوست ایپ کے ذریعے رجسٹرڈ کیا جائیگا، اس ایپ کے ذریعے دکانداروں کی آمدن کا ریکارڈ ایف بی آرکو موصول ہوگا۔ذرائع کا بتانا ہیکہ دکانداروں پر سالانہ آمدن کے مطابق ٹیکس عائد ہوگا جسے ماہانہ وصول کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق اس اسکیم سے اسلام آباد،کراچی، لاہور، پشاور اور وئٹہ میں ریٹیلرز سے 100 ارب روپے ٹیکس آمدن متوقع ہے

جب کہ دوسرے مرحلے میں دیگر شہروں کے تاجروں کی رجسٹریشن شروع کی جائیگی اور ملک بھرکے ریٹیلرزپرٹیکس لگائے جانے سے تقریباً 300 ارب سے زائد آمدن متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہیکہ دکان کے سائز اور سالانہ آمدن پر ٹیکس عائد کیا جائیگا جو ماہانہ بنیاد پراکٹھا ہوگا، اسکیم کے تحت تمام شعبوں سے منسلک کاروباروں اور افراد پرٹیکس عائد کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں