مسلم لیگ میں تھا اور رہوں گا: جاوید ہاشمی

ملتان(کیپیٹل رپورٹ) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہیکہ وہ مسلم لیگ میں تھے اور رہیں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ میرے اور میرے داماد کے گھر چھاپہ مار کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں، تحریک انصاف کا کنونشن میرے داماد زاہد بہار نے منعقد کروانا تھا، وہ پی ٹی آئی کا صوبائی اسمبلی کا امیدوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں مسلم لیگ میں تھا اور رہوں گا، چھاپے سے پہلے شاید پی ٹی آئی ورکرز کنونشن میں نہ جا تا لیکن اب جاؤں گا،

تحریک انصاف اب اس بات پر آگئی جو میں ہمیشہ کہتا رہا۔جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ نامعلوم افراد کنونشن کے باہر سے میرے نواسے ارسلان کو اٹھا کر لے گئے۔ملتان میں تحریک انصاف کے زیرِ اہتمام جاوید ہاشمی کی رہائشگاہ پر ورکرز کنونشن تھا، پی ٹی آئی ورکرز کو میرے گھر کنونشن میں شرکت سے روکا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کنونشن کے اطراف میں سادہ کپڑوں میں موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں