اسلام آباد(کیپیٹل رپورٹ)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وضاحت کی ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے نام سے جعلی وٹس ایپ کالزاور پیغامات جاری کئے جارہے ہیں ،
ایسے پیغامات سے عوام کسی دھوکہ میں نہ آئیں۔ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میںعوام سے گزارش کی گئی ہے کہ الیکشن کمشنر کے نام سے جعلی وٹس ایپ کالز پیغامات سے ہوشیاررہیں ۔ ایسی کال موصول ہونے کی صورت میں چیف الیکشن کمشنر کے سٹاف افسر سے لینڈ لائن پر رابطہ کرتے ہوئے تصدیق کریں۔
اسی طرح اگر ممبران الیکشن کمیشن یا کسی بھی سینئر افسرکی طرف سے بھی کوئی ٹیلی فون کال یا مسیج ملے تو اْس کی بھی مکمل تصدیق کی جائے۔الیکشن کمیشن کے افسران اور عملے کو بھی اس طرح کی وٹس ایپ کالز کی وصولی کی صورت میں چیف الیکشن کمشنر کے سٹاف افسر سے لینڈ لائن پر رابطہ کرتے ہوئے تصدیق کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہتمام الیکشن کمیشن میں فرائض سرانجام دینیوالا عملہ بشمول ڈی آر اوزاور آراوزاس طرح کی کسی کال یا مسیجپر عمل نہ کریں تاوقتیکہ اس کی مکمل تصدیق نہ کر لی جائے۔







