لاہور: سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے 100 ارب روپے مختص کیے گئے۔نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کا اثر ماحول پر پڑا ہے، موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا چیلنج ہے، آج پوری دنیا میں ماحولیاتی تبدیلی کا دن منایا جا رہا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہماری حکومت آئی تو محکمہ ماحولیات کا سیکرٹری نہیں تھا، محکمے کے پاس وسائل تھے نہ ہی ماضی میں کوئی توجہ دی گئی، ماضی میں ماحول کے تحفظ کے لیے بجٹ نہیں رکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں ایک سال کے اندر ماحول کے تحفظ کے لیے ریکارڈ کام ہوئے، ایئر کوالٹی انڈیکس کی مانیٹرنگ کے لیے 50 ایئرمانیٹرز لگائے گئے ہیں، موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے 100 ارب روپے مختص کیےگئے۔







