قومی اسمبلی: وفاقی بجٹ کی شق وار منظوری کا عمل شروع، اپوزیشن کی تمام ترامیم مسترد

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ 26-2025 کی شق وار منظوری کا عمل شروع ہوگیا۔ سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، وزیراعظم شہباز شریف بھی قومی اسمبلی میں موجود ہیں۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے فنانس بل منظور کرنے کی تحاریک قومی اسمبلی میں پیش کر دی، فنانس بل منظور کرنے کی تحریک کثرت رائے سے منظور کر لی گئی جس کے بعد فنانس بل کی شق وار منظوری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

اجلاس کے دوران فنانس بل کی منظوری ملتوی کرنے اور عوامی رائے کیلئے بھجوانے سے متعلق اپوزیشن کی ترمیم کثرت رائے سے مسترد کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں