جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج بن گئے

اسلام آباد: جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج بن گئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز سنیارٹی کے تعین پر صدر مملکت نے فیصلہ جاری کر دیا، صدرِ مملکت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سنیارٹی فہرست جاری کی جس میں جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا سینئر ترین جج قرار دے دیا گیا۔

صدر مملکت نے تین ہائیکورٹ ججز کو مستقل طور پر اسلام آباد ہائیکورٹ منتقل کر دیا۔

فیصلے کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس سرفراز ڈوگر پہلے، جسٹس محسن اختر کیانی دوسرے اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سنیارٹی میں تیسرے نمبر پر ہوں گے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں