سنیٹیشن کمیٹی کا اجلاس، نو منتخب باڈی ممبران کو مبارکباد، ملازمین کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

اسلام آباد: سنیٹیشن کمیٹی سی ڈی اے مزدور یونین کی جانب سے نو منتخب عہدیداران اور باڈی ممبران کا ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں تمام منتخب عہدیداران اور ممبران کو مبارکباد پیش کی گئی۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین رانا ندیم نے کی، جبکہ جنرل سیکرٹری طارق شریف، صدر ملک دلشاد، سپریم ہیڈ اشفاق گجر، اور سینئر ڈپٹی جنرل سیکرٹری عرفان ارتھر نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران سنیٹیشن ملازمین کے مسائل پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔

رہنماؤں نے مسائل کے جلد از جلد حل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ تمام مسائل کو یونین کے پلیٹ فارم سے ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ اجلاس کا اختتام ملازمین کی فلاح و بہبود کے عزم کے اعادے کے ساتھ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں