اسلام آباد کیرئیر کالج میں یوم آزادی کی شاندار تقریب، پرچم کشائی اور آزادی ریلی کا انعقاد

اسلام آباد: اسلام آباد کیرئیر کالج سملی ڈیم روڈ میں یوم آزادی کی مناسبت میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب کی مہمان خصوصی پرنسپل ثوبیہ عامر تھیں۔ انکی قیادت آزادی ریلی نکالی گئی ۔ ثوبیہ عامر نے پرچم کشائی بھی کی۔ انکے ہمراہ کوآرڈینیٹرز ، اساتذہ کرام اور طلباء کی بڑی تعداد تھی۔ بعد ازاں یوم آزادی کی مناسبت میں منعقدہ تقریب میں اساتذہ کرام نے خطابات کئے۔ بچوں نے پرجوش انداز میں ٹیبلوز ، ڈرامے، ملی نغمے پیش اور تقاریر سے خوب داد سمیٹی ۔ پرنسپل ثوبیہ عامر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ائی سی سی ملک کی نظریاتی سرحدوں کا محافظ تعلیمی ادارہ ہے۔ جس کی سوچ اور نظریہ محنت اور ایمانداری ہے۔ ہماری سوچ اور نظریہ ملکی مفاد ہے ۔ ملک کے لئے محنتی اور ایماندار افراد اور قیادت تیار کر رہے ہیں ۔ اس مرتبہ فیڈرل بورڈ نویں جماعت کا 93 فیصد نتیجہ دے فیڈرل بورڈ کے مجموعی نتائج 62 فیصد سے اوپر رہے۔ سیکنڈ اینول میں فیڈرل بورڈ کا 100 فیصد نتیجہ دینے کی حکمت عملی طے کر لی ہے۔ طلباء کی ذہن، کردار اور اعتماد سازی کر رہے ہیں۔ طلباء محنت اور ایمانداری سے اپنے مستقبل کے بڑے بڑے اہداف حاصل کر سکتے ہیں۔ اس ضمن میں اسلام اباد کیریئر کالج سملی ڈیم روڈ پیشہ وارانہ خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ طلباء ، اساتذہ ، والدین اور ہر شہری اس آزادی پر وطن کی تعمیر و ترقی کا تجدید عہد کریں۔ طلباء سکول کا روز کا کام روز مکمل کریں ۔ طلباء کی دنیا کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت بڑھانے کے لیے جدید طرز تعلیم دے رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں