ترکیہ کے ادارے ٹیکا کی جانب سے پنجاب میں سیلاب متاثرہ کمیونٹیز کو ہنگامی امداد فراہم

پاکستان کے مختلف حصوں میں تباہ کن سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ترکیہ کے ادارے ٹیکا کی جانب سے ہنگامی امدادی سرگرمیاں پنجاب میں جاری ہیں۔ ضلع قصور، جھنگ، بہاولنگر اور مظفرگڑھ میں ٹیکا کی جانب سے بے گھر خاندانوں کو گرم کھانے اور فیملی ہائیجین کٹس فراہم کی جارہی ہیں۔ اسی دوران، ٹیکا کے موبائل کلینک کے تحت وزیرآباد/سیالکوٹ، قصور اور ملتان میں صحت کیمپ قائم کیے گئے ہیں، جہاں ضرورت مند افراد کو مفت طبی معائنہ اور ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔

اس سے قبل خیبرپختونخوا (کے پی) کے اضلاع بونیر اور سوات میں بھی ٹیکا نے اسی نوعیت کے اقدامات کیے، جہاں متاثرہ گھروں کو گرم کھانے فراہم کیے گئے۔ اس کے علاوہ، بونیر میں موبائل کلینک کے ذریعے صحت کی سہولیات مہیا کی گئیں اور عارضی پناہ گاہوں میں مقیم خاندانوں کو صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے فیملی ہائیجین کٹس فراہم کی گئیں۔

پنجاب اور کے پی میں اپنی ہنگامی امدادی کارروائیوں کے ذریعے ٹیکا کا ہدف 50 ہزار متاثرہ افراد تک گرم کھانے، ہائیجین کٹس اور بنیادی صحت کی خدمات پہنچانا ہے۔ یہ کاوشیں پاکستان کے ساتھ ترکیہ کی یکجہتی اور مشکل وقت میں کمزور کمیونٹیز کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں