الیکشن میں تاخیر نہیں ہو گی، وقت پر ہونگے، شاہد خاقان

اسلام آباد(روزنامہ قوم انٹرنیشنل) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ الیکشن میں تاخیر نہیں ہو گی، انتخابات وقت پر ہوں گے۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جس کو کیس میں پارٹی بنایا گیا ہو وہ اعتراض کر سکتا ہے، سپریم کورٹ نے معاملہ اٹھالیا ہے۔

سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ اگر الیکشن ہوئے اور میں لڑا تو ن لیگ کے ٹکٹ پر لڑوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں