نیشنل ایپکس کمیٹی کا اجلاس: دہشت گردی کیخلاف زیرو ٹالرنس کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد(روزنامہ قوم انٹرنیشنل) وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت نیشنل ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کراچی پولیس آفس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی گئی، وزیر اعظم شہباز شریف نے کراچی دہشت گردی کے واقعہ کو ناکام بنانے پر سکیورٹی اداروں کی تعریف کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ شہید سکیورٹی اہلکاروں کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی، پولیس، رینجرز اور افواج پاکستان کے جوانوں کو شاباش دیتا ہوں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بہادر جوانوں نے کراچی میں دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کر کے ان کا قلع قمع کیا، اجلاس میں شرکا نے دہشت گردی کیخلاف زیرو ٹالرنس کے عزم کا اعادہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں