25 دسمبر پاکستان کی تاریخ کا ایک عظیم اور یادگار دن ہے۔لبنیٰ ریحان پیرزادہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) ویمن ونگ سٹی راولپنڈی کی سیکرٹری اطلاعات اور سابق رکن صوبائی اسمبلی محترمہ لبنیٰ ریحان پیرزادہ نے 25 دسمبر بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ اور قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 25 دسمبر پاکستان کی تاریخ کا ایک عظیم اور یادگار دن ہے۔
محترمہ لبنیٰ ریحان پیرزادہ نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ برصغیر کے عظیم رہنما تھے جن کی بے مثال قیادت، اصول پسندی اور انتھک جدوجہد کے نتیجے میں ہمیں ایک آزاد اور خودمختار مملکت پاکستان نصیب ہوئی۔ قائداعظمؒ کے افکار، ایمانداری، قانون کی بالادستی اور عوامی خدمت آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے قائداعظمؒ کے وژن کو عملی شکل دینے کے لیے ملک کی تعمیر و ترقی، آئین کی بالادستی، جمہوریت کے استحکام اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے تاریخی اقدامات کیے۔ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانا، موٹرویز، بجلی کے منصوبے اور معاشی استحکام میاں نواز شریف کی عوام دوست قیادت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
محترمہ لبنیٰ ریحان پیرزادہ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) قائداعظمؒ کے اصولوں اور میاں نواز شریف کی قیادت میں عوام کی خدمت کے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہے اور ان شاء اللہ پاکستان کو ایک مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنانے کا خواب ضرور شرمندۂ تعبیر ہوگا۔
آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو قائداعظمؒ کے افکار کے مطابق ایک مضبوط فلاحی ریاست بنائے اور میاں محمد نواز شریف کو صحت و درازیٔ عمر عطا فرمائے۔ آمین۔

اپنا تبصرہ بھیجیں