اسلام آباد(روزنامہ قوم انٹرنیشنل )بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کے بڑے پلر کی شٹرنگ ٹوٹ گئی جس کے نتیجے میں2 مزدور جاں بحق ۔ذرائع کے مطابق حادثہ اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو میں پیش آیا جہاں زیر تعمیر پل کے بڑے پلر کی شٹرنگ ٹوٹنے سے2 مزدور جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔ پولیس اور امدادی ٹیموں کی جانب سے دیگر مزدوروں کو ملبے سے نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن کیا ۔ترجمان وفاقی پولیس کے مطابق ابھی تک تین مزدوروں کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ بھارہ کہو کی طرف نہ جائیں اور امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ پیدا کرنے سے اجتناب کریں ۔







