امید ہے آئندہ دس دنوں میں سپریم کورٹ الیکشن کی تاریخ بارے فیصلہ کردے گی ،شیخ رشید

راولپنڈی(روزنامہ قوم انٹرنیشنل)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ امید ہے آئندہ 10 دنوں میں سپریم کورٹ بتادے گی کہ الیکشن کی تاریخ کس نے دینی ہے اورخلاف ورزی پرکس نے جیل جانا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ عدلیہ پر دباؤڈالاجارہا ہے کہ وہ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری ادانہ کریں،ساری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے ،ان کاکہناتھا کہ وزیر داخلہ ،دفاع اورمریم نواز عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں