اداروں اور حکومت کیخلاف اکسانے کا کیس،لیفٹیننٹ جنرل(ر) امجد شعیب گرفتار

اسلام آباد(روزنامہ قوم انٹرنیشنل)اداروں اور حکومت کیخلاف اکسانے کا کیس، لیفٹیننٹ جنرل امجد شعیب کو اسلام آباد میں گرفتار کر لیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ رمنا پولیس نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کوان کی رہائش گاہ سے گرفتارکیا۔ لیفٹیننٹ جزل ریٹائرڈ امجد شعیب پر عوام کو اداروں اور حکومت کے خلاف اکسانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جزل ریٹائرڈ امجد شعیب کے خلاف مقدمے میں 153 اے اور 505 پی پی سی کی دفعات لگائی گئی ہیں ۔لیفٹیننٹ جزل ریٹائرڈ امجد شعیب پر ایف آئی آر مجسٹریٹ اویس خان کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں