پشاور(روزنامہ قوم انٹرنیشنل)شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، دو اہلکار شہید جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو سیکیورٹی اہلکار شہید اوردو زخمی ہو گئے ۔ ذرائع کے مطابق شہدا میں سپاہی افضل اور سپاہی عمران شامل، زخمیوں میں سپاہی شہزاد اور سپاہی رضوان شامل ہیں۔







