پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے

اسلام آباد: افغان طالبان کی دہشت گردانہ کارروائیوں کے جواب میں پاکستان نے پاک افغان سرحدی علاقے میں دہشت گردوں کے 7 ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بناتے ہوئے ملیا میٹ کر دیا۔

وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں حالیہ خودکش حملوں میں افغانستان میں موجود دہشتگرد قیادت اور ان کے سہولت کار ملوث ہیں، دہشت گردوں نے حال ہی میں اسلام آباد کی امام بارگاہ، باجوڑ اور بنوں میں کارروائیاں کیں۔

حملے کی ابتدائی اطلاعات سے متعلق یہ خبر پڑھیں: افغانستان کے دو صوبوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے، انفراسٹرکچر تباہ

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں کی ذمہ داری افغانستان میں موجود پاکستانی طالبان، فتنہ الخوارج اور ان کے اتحادیوں نے قبول کی ہے، پاکستان کے پاس اس بات کے ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ یہ دہشتگردانہ کارروائیاں افغانستان میں موجود قیادت کی ہدایات پر کی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں