اسلام آباد(روزنامہ قوم انٹرنیشنل)پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد گرفتاریاں نہ دینے کا اعلان کردیا جبکہ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی ہے، پی ٹی آئی کارکنان الیکشن کی تیاری کریں۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر اعجاز چودھری نے کہاہے کہ اللہ کریم کاشکرہے کہ پاکستان میں آئین بحال ہے،الیکشن نوے روز میں ہونگے۔اعجاز چودھری کاکہناہے کہ گرفتاریوں کی بجائے اللہ کاشکر اداکیاجائے گا،ان کاکہناتھا کہ فیصل آباد میں بھرپور جلسہ ہوگا مگر گرفتاریاں نہیں دی جائیں گی۔
. دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی ہے، پی ٹی آئی کارکنان الیکشن کی تیاری کریں۔پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہاکہ آئین کی بالادستی کیلئے 90 دن میں الیکشن کرانا ضروری ہے، الیکشن کمیشن اور نگران حکومت صاف شفاف انتخابات کو یقینی بنائے۔







