راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی، جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی عمرے پر جانے کی درخواست مسترد کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے فیصلہ سنایا۔
پراسیکیوٹر نے عدالت میں بیان دیا گیا کہ شیخ رشید احمد کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے، جس کے بعد عدالت نے درخواست خارج کر دی۔
عدالت میں پراسیکیوٹر نے بتایا کہ وفاقی حکومت ہدایت پر ایف آئی اے نے نام ای سی ایل میں ڈالا کیونکہ سانحہ 9 مئی، جی ایچ کیو حملہ کیسز کے تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے ہیں۔







