قومی خودمختاری کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا: ایرانی صدر

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کا خواب جلد ہی ڈراؤنے خواب میں تبدیل ہو جائے گا۔

ایرانی صدر نے سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ایران اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے پوری طاقت کے ساتھ کھڑا ہے، ایران کسی کو اپنی زمین کے ایک انچ پر بھی قبضہ نہیں کرنے دے گا۔

انہوں نے کہا کہ کسی ہمسایہ ملک کی سرزمین ایران کے خلاف استعمال ہوئی تو مجبوراً جواب دینا پڑے گا، ہمسایہ ممالک پر جوابی کارروائیوں کا مطلب دشمنی نہیں بلکہ دفاعی ردعمل ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں