ایران کا حملوں کی 80 ویں لہر کا آغاز، تل ابیب پر میزائلوں کی بارش، 12 اسرائیلی زخمی

ایران نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف حملوں کی 80 ویں لہر کا آغاز کر دیا۔

ایران نے اسرائیل پر میزائلوں اور ڈرونز کی بارش کر دی جس کے نتیجے میں تل ابیب میں متعدد عمارتیں ملیامیت ہوگئیں، جبکہ کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

ایران کی جانب سے تازہ حملوں میں بنی براک میں 12 اسرائیلی شہری زخمی ہوئے، آئرن ڈوم ایرانی میزائل روکنے میں ناکام رہا۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق صیہونی ریجیم کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو مقبوضہ علاقوں میں نشانہ بنایا۔

پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ خیبرشکن، ایماد اور سجیل میزائل اور تباہ کن ڈرونز استعمال کئے گئے، تل ابیب میں اسرائیلی فوج کے کمرشل، لاجسٹک اور سپورٹ مراکز ہدف بنائے گئے۔

ایرانی حملوں کے بعد اسرائیلی پولیس صحافیوں کو کوریج سے روکنے پر مجبور ہوگئی۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے میڈیا کوریج پر پابندی اس بات کا اظہار ہے کہ ایران کس قدر اسرائیل میں تباہی مچا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں