صحافیوں کے مسائل ترجیح، کلچر ایونٹس اور پریس کلب تعمیر میں مکمل تعاون کریں گے: حذیفہ رحمان

اسلام آباد() وزیر مملکت برائے ثقافت و قومی ورثہ حذیفہ رحمان نے کہا ہے کہ صحافیوں کیلئےکلچر ایونٹس کے حوالے سے ملکر طریقہ کار بنائینگے،یہ ایونٹ پریس کلب، لوک ورثہ یا پی این سی اے میں آپ جہاں چاہیں گے وہاں کرانے کیلئے تیار ہیں، ہیلتھ انشورنش، پریس کلب کی عمارت کی تعمیر اور گرانٹ صحافیوں کا حق ہے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی عمارت کی تعمیر میں ہر ممکن تعاون کرینگے،نیشنل پریس کلب کے ممبران کی بائیومیڑک نادرا سے اچھے سیکورٹی فیچرز کے ساتھ بنوائیں گے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار این پی کی نومنتخب قیادت کو مبارکباد دینے کیلئے پریس کلب آمد کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا،این پی سی آمد پر صدر عبدالرزاق سیال، سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ اور سینئر سحافیوںنے وزیر مملکت برائے ثقافت و قومی ورثہ حذیفہ رحمان کا شاندار استقبال کیا،صدر این پی سی عبدالرزاق سیال نےکہا کہ حذیفہ رحمان سیاست میں آنے سے پہلے صحافت سے وابستہ اور اس پریس کلب کے ممبر تھے اورپریس کلب انکا دوسرا گھر ہے،سیاست میں انکی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں، انہوں نےوزیر مملکت برائے ثقافت و قومی ورثہ کو پریس کلب کی عمارت کی تعمیر، ممبران کی ہیلتھ انشورنش اور بائیومیٹرک کیلئے خصوصی تعاون کی درخواست کی تاکہ پریس کلب کے وقار کو صحیح معنوں میں بحال کیا جا سکے،سیکرٹری این پی سی ڈاکٹر فرقان راؤ نے وزیر مملکت کوخوش آمدید کہتے ہوئےکہا کہ این پی سی میںچاروں صوبوں ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پورے ملک سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی بڑی تعداد موجود ہے اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئےعلاقائی ثقافت کو فروغ دینے کی خاطر کلچر ایونٹ منعقد کرانا چاہتے ہیں جس کیلئے وزارت ثقافت و قومی ورثہ سے خصوصی تعاون کی درخواست ہے، اس موقع پروزیر مملکت برائے ثقافت و قومی ورثہ حذیفہ رحمان کا کہنا تھا کہ نیشنل پریس کلب کے نومنتخب صدر عبدالزاق سیال سے ذاتی تعلق ہے انکی جیت کی بے انتہا خوشی ہے،بطور سیاستدان کسی خاص گروپ سے نہیں بلکہ پوری صحافی برادری سے تعلق ہے،ہیلتھ انشورنش، پریس کلب کی بلڈنگ کی تعمیر اور گرانٹ صحافیوں کا حق ہے اس حوالے سے ، آپکے ساتھ مکمل تعاون کرینگے اور ہم ہر ممکن کوشش کرینگے کہ آپ کے مطالبات پر عملدرآمد کر سکیں، اس حوالے سے پلاننگ منسٹری سے ملکر فزیبلٹی رپورٹ بنوا کر وزیر اعظم سے منظوری لینگے،کلچر ایونٹس کے حوالے سے ملکر طریقہ کار بنائینگے، اور یہ ایونٹ پریس کلب، لوک ورثہ یا پی این سی اے میں آپ جہاں چاہیں گے وہاں کرانے کیلئے تیار ہیں، پریس کلب ممبران کی بائیومیٹرک کے حوالے سے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ نادرا سے دنیا کے 36 ممالک شناختی کارڈ بنوا رہے ہیں، این پی سی ممبران کی بائیومیٹرک کیلئے نادرا سے اچھے سیکورٹی فیچرز کے ساتھ بنوائیں گے تاکہ کسی کو بھی اس پر اعتراض کرنے کا موقع نہ ملے، انہوں نے مزید کہا کہ پاک بھارت حالیہ معرکےبین المرصوص کے دوران بھارت کے مقابلے میں ہمارے میڈیا نے نہایت ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں