سولر انرجی پر جانا بہتر ہے لیکن کیا کریں ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سولر صارفین اور بجلی کے دیگر صارفین کے درمیان نازک توازن برقرار رکھنا پڑ رہا ہے۔ بہتر یہی ہے کہ سولر پر جایا جائے، کیا کریں کیپسٹی ادائیگیاں کرنا پڑتی ہیں ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں جاری ہے جس میں سولر پر ٹیکس کے نفاذ کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس پر حکومتی مؤقف پیش کیا گیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں سولر پینلز پر ٹیکس کے نفاذ کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا گیا، جسے پیپلز پارٹی کے رکن سید نوید قمر نے پیش کیا۔

وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سولر پر ٹیکس 18 فیصد کے بجائے 10 فیصد کر دیا گیا ہے اور نئی پالیسی نئے صارفین کے لیے ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سولر پر ٹیکس لگانے کی متعدد وجوہات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں