اسلام آباد()پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی نائب صدر انیلہ ایاز چوہدری نے موجودہ ملکی و علاقائی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت ایک نازک مرحلے سے گزر رہا ہے جہاں قومی یکجہتی، سیاسی استحکام اور مؤثر حکمت عملی کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کو فعال، متحرک اور عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ملک بھر میں اپنی تنظیمی بنیادوں کو مزید مضبوط کرے گی تاکہ عوام کی آواز کو مؤثر انداز میں ایوانوں تک پہنچایا جا سکے۔
انیلہ ایاز چوہدری نے عالمی و علاقائی کشیدگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر ہمیشہ امن اور استحکام کے لیے کردار ادا کرتا رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کی ثالثی کی کوششیں خطے میں امن کے قیام کے لیے نہایت اہم ہیں اور عالمی برادری کو بھی ان کوششوں کا ساتھ دینا چاہیے۔انکا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ہم نے ہمیشہ کوشش کی ہے ۔مرکزی سیکریٹریٹ میں عاطف محمود مغل کی سربراہی میں کمپلینٹ سیل کا قیام اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ کی مقامی قیادت صدر رضوان صادق خان ،جنرل سیکرٹری چوہدری جہانگیر کی گزارش پر مرکزی سیکرٹری جنرل طارق حسن، چیف آرگنائزر ڈاکٹرمحمد امجد ، رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان، ڈاکٹر رحیم
اور میں نے بذات خود دیگر عہدیداران کے ہمراہ
متاثرین اسلام آباد سے یکجہتی کیلئے سیدپور گاؤں کا خصوصی دورہ کیا۔متاثرین سے اظہار یکجتی کیا اور ان کے تحفظات سنے اور حل کے لیے ہر ممکن کوششیں کرنے کے عزم کا اظہار کیا







