لندن: برطانوی وزیر خزانہ ریچل ریوز نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ سفارتی مذاکرات کا خاتمہ اور فوجی تصادم کی شروعات امریکا کی ایک غلطی ہے۔
امریکی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ریچل ریوز نے کہا کہ اس وقت بہترین معاشی پالیسی، نہ صرف برطانیہ بلکہ پوری دنیا کے لیے کشیدگی میں کمی ہے۔
برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز میں امریکہ کی جانب سے ایران پر اضافی دباؤ ڈالنے کے لیے کی جانے والی فوجی ناکہ بندی میں کوئی کردار ادا نہیں کرے گی۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا اس تنازعے پر امریکہ اور برطانیہ کے درمیان بڑھتے اختلافات نے دونوں ممالک کے درمیان خصوصی تعلق کو متاثر کیا ہے تو ریچل ریوز نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ دوستوں کے درمیان اختلاف کی گنجائش ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ برطانیہ کو تجارتی معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی دے چکے ہیں، ٹرمپ کئی بار برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کا مذاق بھی اڑا چکے ہیں۔







