اسلام آباد(روزنامہ قوم انٹرنیشنل)پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر وفاقی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں کرتی اور فنڈز نہیں دیتی تو وزیر اعظم اور کابینہ کے اراکین پانچ سال کے لیے نااہل ہوں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت انتخابات کے لیے فنڈز کی فراہمی براہ راست خزانے سے کی جاتی ہے۔ پارلیمان نے اس عمل سے خود کو آئینی طور پر علیحدہ کر رکھا ہے اور اس عمل کو (Direct Charge on Consolidated funds) کہا جاتا ہے، اس ضمن میں صرف وفاقی کابینہ کی منظوری درکار ہے۔







