توشہ خانہ چور کو بیماری کا دورہ پڑ گیا ،رانا ثناء اللہ

اسلام آباد(روزنامہ قوم انٹرنیشنل)وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہعدالتوں میں ٹرائل شروع ہیں مگر توشہ خانہ چور کو بیماری کا دورہ پڑ گیا ہے ،دراصل عمران خان کو 10 دن آرام کا مشورہ مقدمات سے بچنے کا فارمولہ ہے۔گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ٹانگ میں تکلیف کے باعث شوکت خانم اسپتال گئے تھے، ڈاکٹرز کے مطابق عدالت پیشیوں میں دھکم پیل سے عمران خان کی ٹانگ میں سوجن ہوئی، انہیں مشورہ دیا ہے کہ ٹانگ پر وزن احتیاط سے رکھیں، ابھی انہیں ٹانگ سے متعلق احتیاط کرنا ہوگی۔عمران خان کی ناسازی طبیعت کی خبر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہناہے کہ پہلے پلستر باندھ لیا، پھر بالٹی چڑھالی، اور ریلی نکالی تو بالکل ٹھیک، عدالت میں پیش نہ ہونے کیلئے معائنہ سرکاری اسپتال سے ہوتا ہے۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں ٹرائل شروع ہیں لیکن فارن فنڈڈ ایجنٹ، گھڑی چور بیمار ہے، انہیں دس دن آرام کامشورہ اصل میں مقدمات سے بچنے کامشورہ ہے، الیکشن کی رٹ بھی مقدمات سے بچنے کے لئے تھی اور پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں بھی مقدمات سے بچنے کیلئے توڑگئیں۔وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ شامل تفتیش ہونے کا حکم آتے ہی عمران نیازی کو بیماری کا دورہ پڑگیا، توشہ خانہ و دیگر چوریوں کے مقدمات میں جواب دینا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں