اسلام آباد(کیپیٹل رپورٹ)عام انتخابات8 فروری 2024 کے انعقاد کے پیش نظر نگران وفاقی وزرا اور سرکاری افسران کے غیر ملکی دورے منسوخ کر دئیے گئے ،
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وزراء اور افسران کے غیر ملکی دورے منسوخ کرنے کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق کابینہ ارکان، سرکاری افسران اور خود مختار اداروں کے حکام کے غیر ملکی دوروں کے تمام اجازت نامے منسوخ کیے گئے ہیں
انتخابی عمل کی تکمیل اور نئی حکومت کی تشکیل تک حکام اور سرکاری افسران کوئی غیر ملکی دورہ نہیں کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ ارکان سرکاری افسران اور حکام نجی غیر ملکی دورہ بھی نہیں کر سکتے۔ وزیراعظم نے وزراء اور وفاقی سیکرٹریز کی جانب سے جاری اجازت نامے بھی منسوخ کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔







