اسلام آبا د(کیپیٹل رپورٹ)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں 50 فیصد پولنگ اسٹیشنز کو حساس یا انتہائی حساس قرار دیدیا
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق حساس اور انتہائی حساس قرار دینے والے پولنگ اسٹیشنز کی کل تعداد 46 ہزار 65 ہے،الیکشن کمیشن نے 27 ہزار 628 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دے دیا،الیکشن کمیشن نے 18 ہزار 437 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا،پنجاب میں 12 ہزار 580 پولنگ اسٹیشنز حساس 6 ہزار 40 انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے
جبکہ پنجاب میں 32 ہزار 324 پولنگ اسٹیشز نارمل قرار دیئے گئے ہیں،سندھ کے 6545 پولنگ اسٹیشنز حساس 6524 انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ سندھ میں 5937 پولنگ اسٹیشنز نارمل قرار دیئے گئے ہیں
ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے 6166 پولنگ اسٹیشنز حساس 4143 انتہائی حساس قرارجبکہ خیبرپختونخواہ کے 5388 پولنگ اسٹیشنز نارمل قرار دیئے گئے ہیں،بلوچستان میں کل 5ہزار 28 پولنگ اسٹیشنز میں سے صرف 961 نارمل قرارجبکہ 2337پولنگ اسٹیشنز حساس 1730 انتہائی حساس قراردیئے گئے ہیں،ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے۔







