اسلام آبا د(کیپیٹل رپورٹ)پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے این اے 127 لاہور میں پیپلز پارٹی کے نمائندوں کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور گرفتار شدہ لوگوں کو فوری رہا کرنے اور الیکشن کمیشن سے نوٹس کا مطالبہ کر دیا ہے
اپنے ایک بیان میں شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے حلقے این اے 127 میں پیپلز پارٹی کے نمائندوں کی گرفتاری قابل مذمت ہے، این اے 127 لاہور سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری الیکشن لڑ رہے ہیں
چند دن پہلے ہمارے الیکشن آفس پر پیٹرول بموں سے حملہ کیا گیا، اب پنجاب پولیس ہمارے نمائندے اور حمایتی گرفتار کر رہی ہے، کل حال ہی میں پیپلز پارٹی میں شامل ہونے ہونے شہزاد، شہباز کو پولیس نے گرفتار کیا،اسی طرح ن لیگ سے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والی خدیجہ پروین کو بھی کل پنجاب پولیس نے گرفتار کیا
پیپلز پارٹی کے عہدیدار نے سی سی پی او سے رابطہ کیا تو انہوں نے نوٹس لینے کے بجائے غلط زبان استعمال کی، پنجاب پولیس پیپلز پارٹی کو نشانہ بنا رہی ہے، شہزاد، شہباز اور خدیجہ پروین کو فوری رہا کیا جائے، ہم الیکشن کمیشن سے پنجاب میں پولیس گردی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔







