اسلام آبا د(کیپیٹل رپورٹ)وزیر داخلہ و تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے مچھ میں دہشت گردوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بروقت کاروائی سے دہشت گردوں کے مزموم عزائم کو ناکام بنایا گیا، وزیر داخلہ نے 4 جوانوں اور دو شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے،ملک و قوم کی حفاظت کیلئے جام شہادت نوش کرنے والے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں، پولیس اور سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے 9 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، شرپسند عناصر کو ملک میں فساد اور افراتفری پھیلانے کی ہر گز اجازت نہ دی جائے گی، پولیس اور سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں،انشا اللہ اس پاک سرزمین سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کر کے دم لیں گے۔







