ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

اسلام آباد: پولیس نے گزشتہ روز قتل کی جانے والی ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو قتل کرنے کے بعد فیصل آباد فرار ہوگیا تھا جہاں سے اسے گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ثناء یوسف کے قتل کے ملزم کی شناخت عمر حیات عرف کاکا کے نام سے ہوئی اوروہ خود بھی ٹک ٹاکر ہے جب کہ ملزم نے خود کو مقتولہ کا دوست بتایا ہے۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو گزشتہ روز اسلام آباد میں ان کے گھر پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں